25 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:26
گورنرسندھ ،صدرزرداری سے ملاقات کیلئے اسلام آبادروانہ ہوگئے
جنگ نیوز -
کراچی...گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اسلام آباد روانہ ہوگئے جہاں وہ صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان آج دوپہر اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے جہاں ان کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات طے ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں کراچی کی موجودہ صورتحال ، امن و امان کے لئے کیے گئے اقدامات اور متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی کے درمیان مفاہمتی عمل اور ایم کیو ایم کی حکومت میں واپسی سے متعلق امور پر بات چیت ہوگی۔