تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:26

سوئز بینکوں میں برطانوی شہریوں کے کالے دھن سے ٹیکس وصولی کا معاہدہ

جنگ نیوز -


لندن...برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان ایک ایسا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت سوئس بینکوں میں خفیہ اکاوٴنٹس برطانوی حکومت کے علم میں لائے جائیں گے جس سے برطانوی خزانے کو پانچ ارب پونڈ کے فائدے کی امید ہے ،تاہم خفیہ اکاوٴنٹس رکھنے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی جائے گی۔ سوئزر لینڈ کی وزارت خزانہ کے مطابق سوئس بینکوں میں خفیہ اکاوٴنٹس رکھنے والے برطانوی باشندے اپنیاکاوٴنٹس میں موجود رقم کا انیس سے چونتیس فیصد ٹیکس اپنے ملک میں جمع کرائیں گے۔ معاہدے میں کچھ ایسے میکانزم بھی استعمال کئے گئے ہیں جو سوئس بینکوں اور غیرملکی اکاوٴنٹس ہولڈرز کیلئے نئے قوانین پر مبنی ہوں گے اور سوئس پارلیمنٹ ان کی توثیق کرے گی۔ سوئس بینک ابتدائی طور پر برطانوی حکومت کو تین سو چوراسی ملین پونڈ کی ادائیگی کریں گے ،جو موجودہ برطانوی حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے، اسی طرح کا معاہدہ اس ماہ جرمنی اور سوئس حکومت کے درمیان بھی ہورہا ہے، جو دوہزار تیرہ سے نافذ العمل ہوگا۔ کہا جاتا ہے کہ صدر زرداری سمیت پاکستان کی کئی اہم شخصیات کے اکاوٴنٹس بھی سویٹزرلینڈ میں موجود ہیں ،اگر دونوں ملکوں کے درمیان ایسا کوئی معاہدہ طے پاجائے تو قومی خزانے کو بھی بڑی رقم حاصل ہوسکتی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.