25 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:10
خیبرپختونخوا:پولیو کیسز میں اضافہ، ڈی سی اوز کاہنگامی اجلاس طلب
جنگ نیوز -
پشاور...محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبہ میں پولیو کیسز میں اضافہ پر تمام ڈی سی اوز کا ہنگامی اجلاس 26 اگست کو طلب کرلیا۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر صحت ظاہر شاہ کرینگے۔ اجلاس میں پولیو کیسز میں اضافہ پر بات کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق تمام اضلاع کے ڈی سی اوز کو اجلاس میں سختی سے شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب ڈونرز ایجنسیوں کی طرف سے صوبہ میں پولیو کیسز میں اضافہ پر فنڈز روکے جانے کی دھمکی پر بھی صوبائی حکومت نے نوٹس لیا ہے۔