تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:10

بلوچستان ہائی کورٹ نے محمد علی رند کوسینٹ کی نشست پر نااہل قرار دیدیا

جنگ نیوز -
کوئٹہ...بلوچستان ہائی کورٹ نے بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سینیٹر محمد علی رند کوسینٹ کی نشست پر نااہل قرار دے دیا۔سابق صوبائی وزیر خوراک اور بی این پی عوامی کے سینیٹر محمد علی رند پر سابقہ دور حکومت میں کرپشن کے مقدمات درج تھے جس پر نیب کی عدالت میں بارگین کی بعد انھیں رہا کردیا گیا تھا تاہم فیصلے کے بعد انھیں کسی بھی عہدے کے لئے دس سال تک نااہل قرار دیا گیا تھا۔ تاہم وہ گزشتہ الیکشن میں بلوچستان سے سینٹ کے رکن منتخب ہوئے ان کے انتخاب کو نیشنل پارٹی کے رہنما جان بلیدی ، عبداللہ اور اکرم نے بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ مقدمے کی سماعت کے بعد آج بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے بی این پی عوامی کے سینیٹر محمد علی رند کو نااہل قرار دے دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.