25 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:10
کراچی :ڈیفنس میں مسلح افراد کی فائرنگ سے وکیل جاں بحق
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مسلح افراد نے دفتر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وکیل جاں بحق ہو گیا۔ایس ایس پی ساوتھ نے جیو نیوز کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ،ڈیفنس میں زمہ زمہ اسٹریٹ 9 کمرشل میں میں واقع وکیل محمد مرتضی چنائے کے آفس میں دو مسلح افراد داخل ہوئے اور ان سے شناختی کارڈ مانگا، شناخت ہونے پر ایک گولی ان کے سینے میں ماری جس سے ان کی موت واقع ہو گئی۔وکیل مرتضی چنائے باتھ آئی لینڈ میں رہائش پذیر تھے اور ہائی کورٹ میں وکالت کے فرائض انجام دیتے تھے۔ان کے قتل کے خلاف کل عدالتوں میں ہڑتال کی جائے گی اور کام مکمل بند کیا جائے گا ۔