25 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:55
طاقت دکھا نے والا دیوہیکل ٹرک خودتماشہ بن گیا
جنگ نیوز -
لندن…این جی ٹی...بر طانیہ میں گاڑیوں کے اوپر چڑھائی کرکے طاقت کا منفرد مظاہرہ پیش کر نے کے مقابلے کے دوران ایک دیوہیکل ٹرک خود ہی تماشا بن گیا۔اس منفرد مقابلے میں دیوہیکل چارٹائروں والا یہ ٹرک اپنے سے کئی گنا چھو ٹی اور بڑی گا ڑیوں کے اوپر چڑھائی کر کے انھیں کچلتا ہوا اپنی طا قت کا مظاہرہ کر رہاتھا کہ تواز ن بر قرار نہ رکھتے ہو ئے کاروں کے اوپر ہی الٹ گیا ۔اس حادثے کے باعث کرین کی مدد سے اس ٹرک کو سیدھا کیا گیا تاہم خوش قسمتی سے ڈرائیور کو کسی بھی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔