25 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:43
کراچی: سرچ آپریشن میں گرفتار چار ملزمان کو جیل،12کی ضمانت
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کی مقامی عدالت نے سرچ آپریشن میں گرفتار ہونیوالے چار ملزمان کو نجی ٹی وی کی گاڑی جلانے کے مقدمے میں جیل بھیج دیا جبکہ نقص امن کے پیش نظر گرفتار 12 ملزمان کو پانچ ،پانچ ہزار روپے ضمانت پر رہا کردیا۔کٹی پہاڑی سے گرفتارہونیوالے16ملزمان کوپیرآباد پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ افضل روشن کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے چار ملزمان محمد علی ،محفوظ الحق ،انعام غنی،اعجاز عرف ایازکونجی ٹی وی کی گاڑی جلانے کے مقدمے میں جیل بھیج دیا۔کٹی پہاڑی کے علاقے میں 28اگست کو نجی ٹی وی کی گاڑی جلادی گئی تھی۔ عدالت نے نقص امن کے خطرے کے پیش نظر جھگڑے کے مقدمے میں پیش کئے جانیوالے12ملزمان کو پانچ ،پانچ ہزار روپے ضمانت پر رہا کردیا۔ان تمام ملزمان کوگزشتہ روز کٹی پہاڑی محمد پور کے علاقے سے سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کیاگیاتھا۔