25 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:43
عمران فاروق قتل کیس: دو مقامات پر چھاپے،3افراد شامل تفتیش
جنگ نیوز -
لندن …متحدہ قومی مومنٹ کے مقتول کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت متوقع ہے، اور لندن پولیس نے اس سلسلے میں تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق لندن پولیس نے ایک دفتر اور ایک مکان پر چھاپہ مارا ہے اور تمام دستاویزات اور سامان لے گئی ہے،چھاپے میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کے 35اہلکاروں نے حصہ لیا۔ادھر جیونیوز کے نمائندہ مرتضیٰ علی شاہ نے بتایا ہے کہ پولیس اس کیس کے مختلف پہلوؤں پر کام کررہی ہے اور کافی پرامید ہے کہ وہ جلد کسی نہ کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔پولیس نے تین افراد کو شامل تفیش کرلیا ہے۔جبکہ تفتیش کا دائرہ کار پاکستان تک پھیلادیا گیا ہے اور زیرتفتیش افراد کے پاکستان میں تعلق کا بھی جائزہ لیا گیا۔