تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:43

وسطی کرم ایجنسی سے نقل مکانی کرنیوالوں کی واپسی شروع

جنگ نیوز -


پاراچنار…وسطی کرم ایجنسی میں شدت پسندوں کیخلاف آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنیوالوں کی واپسی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ پہلے دن 65 خاندانوں کو واپس بھیجا گیا۔ پولیٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی شہاب علی شہاب نے جیو نیوز کو بتایا کہ پہلے دن 65 خاندانوں کو واپس بھیجا گیا۔ ان تمام کا تعلق وسطی کرم کے گاؤں گواکے سے ہے۔ شہاب علی کے مطابق دوسرے دن مزید 180 خاندانوں کو بھیجا جائیگا۔ واپس جانیوالے خاندانوں کو تین ماہ کا راشن اور ضرورت کی دوسری اشیا فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ انہیں فری ٹرانسپورٹ اور آرمی کا رمضان پیکیج بھی ملتے ہیں۔ شہاب علی کے مطابق متاثرہ علاقوں میں اسپتال، اسکول، پانی اور بجلی کے نظام بھی بحال کر دئیے گئے ہیں۔ وسطی کرم میں آرمی آپریشن کے باعث ہزاروں خاندانوں کو نقل مکانی کرنا پڑی تھی۔ ان کے لیے لوئر کرم کے علاقہ صدہ میں درانی کیمپ قائم کیا گیا تھاجس میں 2600خاندانوں کو عارضی رہائش فراہم کی گئی۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.