تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:43

سفارتکاروں کو این او سی کااجرا وزارت خارجہ کی ذمہ داری ہے، دفترخارجہ

جنگ نیوز -


اسلام آباد…دفتر خارجہ کی ترجمان تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تعینات سفارتکاروں کو این او سی جاری کرنا وزارت خارجہ کی ذمہ داری ہے۔ان کاکہناہے کہ امریکی سفارت خانے کے ساتھ آپریشنل معلامات کی تفصیلات طے کی جاری ہیں۔ دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان کا کہنا تھا کہ سفارت کاروں کے اسلام آباد یا دیگر شہروں میں آمد ورفت سے متعلق سفری قواعد کا اطلاق تمام سفارتخانوں پر ہوتا ہے۔لیبیا کی صورت حال سے متعلق ایک سوال پرترجمان کاکہناتھاکہطرابلس میں پاکستانی سفارتخانہ آپریشنل ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اجتماعی قبروں سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہاکہ کشمیری مسلمانوں کے سفاک قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.