تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:43

نوشہرہ :رسالپور چوک پر بم دھماکا، 8افراد ہلاک،متعدد زخمی

جنگ نیوز -


نوشہرہ…نوشہرہ کے پرانے کسٹم ہاؤس کے قریب ہونے والے ایک دستی بم حملے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے ہیں،ڈی پی او نوشہرہ محمد حسین کے مطابق رسالپور چو ک پر واقع ہوٹل میں دستی بم دھماکا ہوا ، جسکے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے، ہلاک شدگان اور زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے جبکہ امدادی تنظیمیں اور پولیس نے فوری اقدامات شروع کردیے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ جس وقت دھماکا ہوا لوگ عید کی خریداری کررہے تھے۔دھماکے کے نتیجے میں دو ہوٹلوں سمیت متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا۔ادھر بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا ریموٹ کنٹرول بم سیکیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.