تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:43

حکومت امن قائم کرناچاہے تواسے کوئی نہیں روک سکتا،پروفیسر غفور

جنگ نیوز -


کراچی …نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر غفور احمد نے کہا ہے کہ حکومت اگر امن قائم کرنا چاہے تو اسے کوئی نہیں روک سکتا۔ ادارہ نورحق کراچی میں نیوزکانفرنس سے خطاب میں پروفیسر غفور احمد نے کہا کہ حکومت کے پاس وسائل اور اختیارات سب سے زیادہ ہوتے ہیں ، اگر حکومت پھر بھی عوام کے جان و مال کا تحفظ نہیں کرسکتی تو وہ نا اہل ہے۔ پروفیسرغفور احمد نے کہا کہ جس حکومت کی ترجیحات میں امن و امان کا قیام نہ ہو،اسے مستعفی ہوجانا چاہئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.