تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:54

خیبر پختونخوا : دواسازکمپنی کینسر کے مریضوں کابلامعاوضہ علاج کریگی

جنگ نیوز -
پشاور…ادویات بنانے والی نجی کمپنی خیبر پختونخوا میں کینسر کے مریضوں کابلامعاوضہ علاج کرے گی۔اس سلسلے میں ادویات بنانے والی کمپنی(novartis) اور خیبر پختو نخوا حکومت کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دست خط بھی ہوگئے ہیں۔ وزارت خزانہ خیبر پختونخوا کے مطابق کمپنی ہر سال صوبہ کے اٹھ سو کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کرے گی۔ اور یہ سہولت سرکاری اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو دستیاب ہوں گی جو اگلے دس سال تک جاری رہے گی۔ منصوبہ کے لئے ابتدائی طور صوبائی حکومت بھی مالی تعاون فراہم کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.