تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:54

لاہور:پیرامیڈیکل اسٹاف کا مظاہرہ، پولیس سے ہاتھا پائی

جنگ نیوز -
لاہور …لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر سرکاری اسپتالوں کے پیرا میڈیکل سٹاف نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پولیس کی جانب سے روکے جانے پر مشتعل مظاہرین اور اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔سرکاری اسپتالوں کا پیرا میڈیکل اسٹاف سروس اسٹرکچر نہ ہونے کے خلاف ماڈل ٹاوٴن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہو گیا۔ مظاہرین جلوس کی صورت میں نواز شریف شکایت سیل کی طرف جانے لگے تو پولیس نے انہیں روک لیا۔ مشتعل مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ اگر ان کے مطالبات منظور نہ ہوئے تو پنجاب بھر کے پیرامیڈیکل اسٹاف سات ستمبر کو نواز شریف کے گھر کے باہر دھرنا دیں گے اور خود سوزی کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.