25 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:54
فیصل آباد:نشے کے عادی شوہر نے بیوی کو پھندا ڈال کر قتل کردیا
جنگ نیوز -
فیصل آباد…فیصل آباد میں نشے کے عادی شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بھائی کی مدد سے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا، ملزمان قتل کے بعد لاش گھرکے قریب سے گزرنے والی نہر کنارے پھینک کر فرار ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے محلہ فاروق آباد کی رہائشی پچیس سالہ شبانہ کی نعش گھر سے تھوڑی دور سے گزرنے والی نہر کنارے سے ملی ہے جسے اسکے نشے کے عادی شوہراعجاز نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اپنے بھائی کی مدد سے گلے میں پھندا ڈال کر ہلاک کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نعش کوڑے کے ایک ڈھیر کے قریب پڑی تھی جبکہ موقع پر ایک بوری اور اس کے ٹکڑے پڑے تھے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزمان قتل کے بعد نعش کو بوری میں ڈال کر نہر میں بہانا چاہتے تاہم پکڑے جانے کے ڈر سے نہر کنارے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہے۔