25 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:33
نیوزی لینڈمیں پرندوں کو ائیر پورٹ سے دور رکھنے کا ہتھیار تیار
جنگ نیوز -
ویلنگٹن …پرندوں کے ہوائی جہازوں سے ٹکرا نے کے باعث دنیا بھر میں فضائی حادثے ہمیشہ ایک مسئلہ رہا ہے، تاہم اب اسکا حل بھی ڈھونڈ لیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کے سائنسدانوں نے پرندوں کو ائیر پورٹ کی حدود سے دور رکھنے کے لیے ایک نیا ہتھیار تیار کرلیا ہے،سائنسدانوں نےAvanexنامی ایک ایسی گھاس تیار کی ہے جس پر پھپھوند کا انفیکشن موجود ہے۔چونکہ پھپھوند والی گھاس پرندوں کے لیے بیماری کا باعث بن جاتی ہے لہٰذا وہ اُس سے دور رہنے پر مجبور ہونگے۔سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ اس گھاس کی ٹرف ائیر پورٹس کی حدود میں بچھادی جائیگی جس سے پرندے ائیر پورٹس پر نہیں اُتر پائیں گے۔واضح رہے کہ پرندوں کے باعث پیش آنے والے حادثات کی مد میں ائیر لائن انڈسٹری کو سالانہ1اعشاریہ5بلین ڈالر نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔