تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:33

کرینہ کے بعداب سلمان خان ریلوے کے باڈی گارڈ بنیں گے

جنگ نیوز -


ممبئی …بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی مانگ آجکل زوروں پر ہے اور جہاں ہر دوسرا فلمساز و ہدایتکار انہیں اپنی فلموں میں لینے کا خواہشمند ہے وہیں بہت سے کمپنیاں اور شعبہ جات انہیں اپنا برانڈ سفیر بھی مقرر کرنے کے خواہاں ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فلم تیرے نام،وانٹڈاوردبنگ میں کئی اہم ایکشن مناظر ریل گاڑی کے اندر یا پھر اسکے پلیٹ فارم پر عکسبند کرواکے ریل گاڑیوں سے اپناپن جتانے والے سلمان ریلوے حکام کی دلچسپی بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔بھارت کی کروڑوں کی عوام کا آسان سفری ذریعہ ریل گاڑی مانا جاتا ہے لہٰذا اس کے اعلیٰ حکام کسی ایسے چہرے کو اپنا برانڈ سفیر مقرر کرنا چاہتے ہیں جو ملک بھر میں مقبول ہو اور ایسے میں انکے لیے سلمان سے موزوں اور کوئی شخصیت نہیں۔تاہم سلمان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشک ریلوے حکام سلمان کو اپنا سفیر مقرر کرنا چاہتے ہیں لیکن اس بارے میں فی الحال کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ آنے والے وقت میں سلمان ریلوے کے حق میں اپنا ٹکٹ کٹواتے ہیں یا نہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.