25 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:33
چین: عالمی امن کے لیے انٹرنیشنل یوتھ فیسٹیول کا آغاز
جنگ نیوز -
بیجنگ …چین کے صوبے شان ڈونگ کے شہرPenglaiمیں عالمی امن کے لیے 10ویں Ode to Peace انٹرنیشنل یوتھ کلچراینڈ آرٹ فیسٹیول کا آغازہوگیا۔اس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں400سے زائد چینی اور غیر ملکی بچوں نے اپنی گائیکی اور ڈانس کے ذریعے عالمی سطح پر امن قائم ہوجانے کی اُمیدوں کا اظہار کیا۔اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی ایشیا پیسیفک ایسوسیشن کی جانب سے اس فیسٹیول کا انعقاد ہر دو سال بعد کیا جاتا ہے اور اس سال کے ایونٹ کو یونیسکو کی جانب سے امن کے لیے ہونے والے بڑے اجتماعات میں سے ایک تسلیم کیا گیا ہے۔