25 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:44
حافظ مسرورکی علالت پر الطاف حسین کااظہارتشویش،دعاکی اپیل
جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لندن کی ممتاز مذہبی شخصیت حافظ مسرورکی علالت پر سخت تشویش کااظہارکیاہے اوردعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ حافظ مسرور کوشفائے کاملہ عطاکرے اوران کی عمردرازکرے۔ الطاف حسین نے کارکنوں اورعوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ حافظ مسرور کی صحتیابی اوردرازی عمرکیلئے دعاکریں ۔ واضح رہے کہ حافظ مسرورگزشتہ چندروزسے علیل ہیں اور لندن کے علاقے ٹوٹنگ کے سینٹ جارج اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔دریں اثنائمتحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پیرسیدفرزندعلی شاہ جیلانی آف رانی پورکی والدہ محترمہ کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے پیرسیدفرزندعلی شاہ جیلانی سمیت مرحومہ کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطافرمائے ۔(آمین)۔علاوہ ازیں رابطہ کمیٹی نے ور نگی سیکٹر یونٹ-B 121کے کارکن سیّد محمدمحی الدین کی اہلیہ شازیہ محی الدین اور ایم کیوایم عوامی مسائل کمیٹی کے رکن سیّد ممتاز علی کی والدہ محترمہ شہزاد ی بیگم کے انتقا ل پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کوصبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)