25 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:33
دوسری منزل کی کھڑکی سے ٹی وی چرانے کی ناکام کوشش
جنگ نیوز -
واشنگٹن …چوری کرنا بھی ہر کسی کے بس کی بات نہیں کیونکہ اس میدان میں غیر پیشہ ور کھلاڑی الٹے منہ گرتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ ایک امریکی چور کے ساتھ ہوا جہاں چوری کی کوشش میں اس نے خود کو مشکل میں ڈالنے کے بعد جب بھاگنے کی کوشش کی تو وہ اپنی چوری میں ناکام رہا۔امریکی ریاست Illinoisمیں کالج کے کیفے ٹیریا کی دوسری منزل کی کھڑی میں موجود 72پونڈ وزنی ٹی وی چوری کرنے کی کوشش کرتا اناڑی چور ٹی وی اٹھاتا اٹھاتا خود ہی نیچے لڑھک پڑا اور ٹی اسکے سر پر آگرا۔بس پھر کیا تھا درد سے کراہتا،جسم کو سہلاتا یہ چور ٹی وی وہیں چھوڑتے ہوئے ا لٹے پاؤں باہر کی طرف بھاگ پڑاتاہم اسکی یہ ناکام کوشش سی سی ٹی وی کیمرے پر ریکارڈ ہوگئی۔