26 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:5
کراچی کی صورتحال پاکستانی ایجنسیوں کیلئے سنجیدہ معاملہ ہے،امریکا
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکا نے کہا ہے کہ لاہور سے اغوا ہونیوالے امریکی شہری کی بازیابی کی خبرغلط ہے ،واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نیولینڈنے صحافیوں کوبریفنگ میں بتایا کہ لاہور سے اغوا ہونیوالے امریکی شہری وارن وینسٹن کو بازیاب کئے جانے کی خبر صحیح نہیں ہے ،اور پاکستان سے کہاکہ وینسٹن کی فوری بازیابی کیلیے اقدامات کیے جائیں۔انکاکہنا تھاکہ اس سلسلے میں پاکستان کیساتھ مل کرکام کررہے ہیں ،کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور پر تشدد واقعات کے بارے میں پوچھے گئے سوال پرترجمان نے کہا کہ انتہا پسندی سے لڑنا پاکستان کی سیکیورٹی سروسز کیلیے انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے جبکہ واشنگٹن اس صورتحال کابغورجائزہ لے رہاہے۔