26 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:16
کراچی :کورنگی میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری
جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے اس دوران متعدد افراد کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک بھی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے موقع پر پہنچ گئے۔جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کورنگی کے علاقے بلال کالونی پہنچ گئی اور علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ آپریشن کے دوران مختلف گھروں کی تلاشی کے دوان 12 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک بھی کراچی پولیس چیف سعود مرزا کے ہمراہ وہاں پہنچے اور آپریشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بہت جلد پاک کالونی کے متاثرہ علاقوں میں بھی آپریشن کیا جائے گا اور کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہر میں ہونے والی ہر کلنگ ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ امن بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں جلد حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ وہ منتر پڑھیں اور شہر میں امن ہو جائے۔