26 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:16
امریکا:اوہائیو میں خاتون جج پر حملہ،ملزم گرفتار
جنگ نیوز -
امریکا:اوہائیو میں خاتون جج پر حملہ،ملزم گرفتار
کلیولینڈ …امریکا کی ایک عدالت میں خاتون جج کو نشانہ بنایا گیا ہے، بیگ لگنے کے بعد خاتون جج نے پھرتی دکھائی اور دوسرے حملے سے پہلے میز کے نیچے جا چھپیں،امریکی ریاست اوہائیو کے علاقے کلیولینڈ کی میونسپل کورٹ میں خاتون جج مقدمات کی سماعت کررہی تھیں کہ اچانک ایک شخص بیگ اٹھا کر دے مارا،بیگ لگتے ہی خاتون جج پھرتی دکھاتے ہوئے میز کے نیچے جاچھپیں،عدالتی عملے نے بیگ مارنے والے کو فوری طور پر حراست میں لے کر ہتھکڑیاں لگادیں،خاتون جج کے مطابق بیگ لگنے کے بعد انہیں ایسا لگا تھا کہ ایک بار پھر حملہ ہوگا اس لئے انہوں نے اپنی جان بچائی۔