26 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:36
لاہور:سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر اغواء
جنگ نیوز -
لاہور…سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق شہباز تاثیر اپنے دوست کے ہمراہ گلبرگ سے گذر رہے تھے کہ گاڑی میں سوار 4نامعلوم مسلح افراد نے انہیں گن پوائنٹ پر روکا اور اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھا کر لے گئے جبکہ انکے دوست کو چھوڑ گئے جس نے بعد ازاں پولیس کو 15پر اطلاع دی۔ پولیس نے اغواء کی تصدیق کر دی ہے۔