تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:47

لیبیا کے عوام قذافی کا صفحہ پلٹ کر نیا جمہوری لیبیا تعمیر کریں،ہلیری

جنگ نیوز -


واشنگٹن…امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے لیبیا میں قذافی کے مخالفین پر زور دیا ہے کہ وہ معمر قذافی کا صفحہ پلٹ دیں اور نیا ، پرْامن اور جمہوری لیبیا تعمیر کریں۔ واشنگٹن سے اپنے تحریری پیغام میں وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے قذافی کے مخالفین پر زور دیا کہ وہ ملک میں اسلحہ کے ذخیرے کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور شدت پسندی کیخلاف سخت موقف اختیار کریں۔ ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ اگرچہ لیبیا کی صورت حال اب بھی نازک ہے تاہم قذافی کا دور ختم ہونے کو ہے اور ایک نیا دور شروع ہورہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ نئے لیبیا میں انتقام لینے کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ آنیوالے دن اور ہفتے لیبیا کے لیے پیچیدہ ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.