تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:47

کراچی کے مختلف علاقوں میں آپریشن،20افراد زیر حراست

جنگ نیوز -


کراچی…کورنگی ،پاک کالونی ، ریکسر لائن اور لیاری ندی کے اطراف میں پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران20 افراد کو حراست میں لے لیا جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔ پاک کالونی ،بڑا بورڈ اور ریکسر لائن میں رینجرز کا علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن جاری ہے ۔ آپریشن کے دوران علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو شہریوں کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے اور کسی کو بھی باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ ان علاقوں میں آپریشن کے دوران 20 افراد کو حراست میں لیاگیا جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے جبکہ رات گئے پولیس کی بھاری نفری کورنگی کے علاقے بلال کالونی پہنچ گئی اور علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا۔ پولیس نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا تھا اور کسی بھی شخص کو علاقے میں آنے اور جانے کی اجازت نہیں تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.