26 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:10
مزدوروں کے حقوق کی بحالی کیلئے نئی ترمیم لائیں گے، شہباز شریف
جنگ نیوز -
کراچی…وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اٹھارویں ترمیم میں چھنے گئے مزدورں کے حقوق کی بحالی کے لیئے جلد نئی ترمیم لائنگے۔کراچی میں مزدور رہنماوٴں اور مختلف سی بی اے یونین کے نمائندوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں قیام امن اور ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنے کے لیے ہمیں گروہی سوچ سے نکل کر پاکستانی بن کر سوچنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم میں چھینے گئے مزدورں کے حقوق کی بحالی کے لیئے جلد نئی ترمیم لا ئیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب نے سی بی اے کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی کے بحران کی وجہ نج کاری کے پالیسی بھی ہے اور قومی اہمیت کے اداروں کی نج کاری نہیں کی جائے۔ اس موقع پر مزدور رہنماوں نے وزیر اعلی پنجاب کو مشورہ دیا کہ میاں برادران کراچی میں گھر لے کر مہینے میں کچھ دن یہاں قیام کریں اور ملک میں انصاف اور قانون کی حکمرانی کے لیئے مسلم لیگ سندھ میں بھی اپنے کام کو بڑھائے تاکہ انہیں کراچی اور سندھ کے مسائل کا صحیح علم ہوسکے گا۔ شہباز شریف سے ملاقات کر نے والے مزدور رہنماوں میں پیپلز یونیٹی ، سی بی اے واٹربورڈ کے صدور، کے ای ایس سی سی بی اے کے شہزاد، بنکینگ ایسوسی ایشن کے عزیرمیمن اور آرگنائزنگ سیکریٹری شیخ مجیدنے اپنے مسائل سے شہباز شریف کوآگاہ کیا۔