26 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:54
اکبر بگٹی کی پانچویں برسی، بلوچستان میں ہڑتال
جنگ نیوز -
کوئٹہ…نواب اکبر بگٹی کی برسی کے موقع پر کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں پہیہ جام اور شٹر ڈاون ہڑتال کی جارہی ہے نواب اکبر بگٹی کی برسی کے موقع پر ہڑتال کی کال بلوچ ریپبلیکن پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی نے دی اس موقع پر کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں کاروباری مراکز بند ہیں اور ٹریفک بھی معمول سے انتہائی کم ہیہڑتال کے باعث سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اندرون بلوچستان مختلف شہروں نوشکی، تربت، سبی، بولان،نصیر آباد و جعفرآباد،خاران، قلات، خضدار، مستونگ، آواران، پنجگوراور دیگر میں بھی شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے۔جمہوری وطن پارٹی کے ترجمان کے مطابق پارٹی کے دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے جبکہ کارکن اپنے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔ شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی کال کی حمایت بی این ایف،بی این پی اور دیگر بلوچ قوم پرست جماعتوں کے ساتھ ساتھ پاکستان مسلم لیگ اور جماعت اسلامی نے بھی کی ہے۔جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ طلال بگٹی نے تمام سیاسی جماعتوں سول سوسائٹی ،تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ یوم سیاہ کو کامیاب بنائیں۔نواب اکبر بگٹی کو 26اگست 2006کوکوہلو کے علاقے تارتانی میں کئے گئے آپریشن میں انکے دیگر ساتھیوں سمیت شہید کردیا گیا تھا۔