26 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:23
پڑھائی دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ نہیں۔ سیلینا گومز
جنگ نیوز -
لندن…جنگ نیوز…ہالی ووڈ اداکارہ و گلوکارہ سیلینا گومز نے کہا ہے کہ وہ فی الحال اپنی پڑھائی دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ 19 سالہ اداکارہ سیلینا گومز نے رالفی ریڈیو شو میں گفتگو کے دوران کہا کہ ان کی توجہ اپنے کیریئر پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دوسرے ممالک میں سفر کرنا اور کنسرٹ کرنا پسند کرتی ہیں۔ انہیں خوشی ہوتی ہے جب لوگ انہیں پسند کرتے ہیں‘ ان سے پیار کرتے ہیں‘ انہیں جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ابھی اپنا کیریئر بنانے میں مصروف ہیں اور وہ بس اسی پر ہی دھیان دینا چاہتی ہیں۔