تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:23

سلمان خان کی نئی فلم باڈی گارڈ کے 70فیصد ٹکٹ فروخت

جنگ نیوز -


ممبئی…جنگ نیوز…سلمان خان کی نئی فلم باڈی گارڈکی ریلیز سے قبل 70 فیصد ٹکٹ فروخت ہوگئے۔ بھارتی فلم انڈسٹری کو وانٹڈ، ریڈی اور دبنگ جیسی تین سپر ہٹ فلمیں دینے والے اداکار سلمان خان کی چوتھی فلم باڈی گارڈ کی ریلیزسے قبل 70 فیصد ٹکٹ فروخت ہوگئے۔ فلمی ناقدین کا کہنا ہے کہ فلم باڈی گارڈ کو ملنے والی شہرت اس سے قبل کسی فلم کو حاصل نہیں ہوئی اور ریلیز تک 90 فیصد ٹکٹیں فروخت ہوجائیں گی۔ فلم 31 اگست کو عیدالفطر کے موقع پر بھارتی سینماؤں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.