26 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:23
اے ٹی پی ٹینس،امریکا کے اینڈی روڈک سیمی فائنل میں پہنچ گئے
جنگ نیوز -
نیویارک…سابق عالمی نمبر ایک امریکا کے اینڈی روڈک اے ٹی پی ٹینس ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔نارتھ کیرولائنا میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں اینڈی روڈک کا مقابلہ تھا سیونتھ سیڈ یوان موناکو سے، امریکی کھلاڑی نے شاندار کھیل پیش کیا اور چھ ایک، چھ چار سے کامیابی حاصل کی، سیمی فائنل میں انکا مقابلہ ہم وطن جان آئسنر سے ہوگا۔ دوسری جانب دفاعی چمپئین ڈنمارک کی کیرولائن ووزنیاکی کرسٹینا مک ہیل کو سات پانچ اور چھ تین شکست دے کر نیو ہیون اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جہاں انکا مقابلہ چین کی لی نا سے ہوگا۔