26 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:23
جاپانی وزیر اعظم ناتو کان مستعفی ہوگئے
جنگ نیوز -
ٹوکیو…جنگ نیوز… جاپان کے وزیراعظم ناتو کان زلزلے اور سونامی میں ناقص کارکردگی کے الزامات کے بعد مستعفی ہوگئے، نئے وزیراعظم کیلئے مہم ہفتہ سے شروع ہوگی ، سابق وزیرخزانہ یوشی ہیکو کے نئے وزیراعظم بننے کا امکان ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مارچ میں آنے والے زلزلے سونامی اور اس کے نتیجے میں برپا ہونے والے جوہری بحران نے ہزاروں جاپانیوں کی جانیں لینے کے علاوہ ملکی معیشت کا تباہ کردیا تھا۔ جاپانی حزب اختلاف کی پارٹیوں نے الزامات لگائے کے حکومت نے متاثرین کی مدد میں سست روی سے کام لیا اور جوہری بحران کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔ لہٰذا وزیراعظم نائٹو کان کو مستعفی ہونا چاہیے۔ناتوکان نے اعلان کیا تھا کہ وہ تین بلز دوسرا بجٹ، دوبارہ قابل استعمال توانائی اور بجٹ فنانس بل پاس ہونے کے بعد مستعفی ہوجائینگے۔ جاپان کی حکمران پارٹی پیر کے روز اپنا نیا صدر منتخب کریگی جبکہ وزیراعظم کیلئے مہم کا آغاز ہفتہ سے شروع ہوجائیگا۔وزیراعظم کیلئے نو امیدوار میدان میں آئینگے جن میں توقع ہے کہ سابق وزیر خزانہ یوشی ہیکو نوڈا کے نئے وزیراعظم منتخب سکتے ہیں۔ گزشتہ پانچ سال میں یہ چھٹے وزیراعظم آئینگے جو ملک کو بحران سے نکالنے کی کوشش کرینگے۔