تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:34

عالمی بحران کے باوجود ایشیائی ممالک کی معاشی کارکردگی بہتر رہی، ایشیائی بینک

جنگ نیوز -
منیلا…جنگ نیوز…ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران عالمی اقتصادی بحران کے باوجود ایشیائی خطے کے ساڑھے چوبیس کروڑ غربت کا شکار افراد خط غربت سے اوپر آگئے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران عالمی سطح پر معاشی بحران کے باوجود ایشیائی ترقیاتی ممالک کی معاشی کارکردگی بہتر رہی اور ان ممالک میں سبک اقتصادی ترقی کے باعث ایشیائی خطے کے چوبیس کروڑ پچاس لاکھ افراد غربت کے چنگل سے نکل آئے ہیں اس دوران چین کے سب سے زیادہ چودہ کروڑ تیرہ لاکھ افراد نے انتہائی غربت سے چھٹکارا پایا۔ رپورٹ کے مطابق 2005 سے 2008ء کے دوران ایشیائی ممالک کے چودہ کروڑ ننانوے لاکھ افراد خط غربت سے اوپر آگئے جبکہ دو ہزار آٹھ سے دس تک مزید نو کروڑ چون لاکھ افراد غربت کے چنگل سے بچ نکلے تاہم انڈونیشیا، پاکستان اور نیپال جیسے کم آمدنی والے ممالک میں غربت میں اضافہ ہوا جبکہ فلپائن میں غربت کی صورتحال کئی بہتری پیدا نہیں ہوئی۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ایشیائی ممالک کی مجموعی آبادی میں غربت کا شکار افراد کا تناسب کم ہو کر اٹھارہ اعشاریہ سات فیصد ہوگیا ہے جو دوہزار پانچ میں ستائیس اعشاریہ ایک فیصد تھا۔ اس کے باوجود عالمی سطح پر سب سے زیادہ غربت ایشیائی خطے میں ہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.