26 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:18
فلسطینی جدوجہد کی حمایت جاری رہے گی، چین
جنگ نیوز -
بیجنگ …جنگ نیوز...چین نے اقوام متحدہ کی مستقل رکنیت کیلئے فلسطین کے صدر کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کردیا۔ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ وو سائک نے فلسطینی رہنماؤں کے ساتھ رملہ میں ایک اجلاس کو بتایا کہ چین کی حکومت اور عوام نے ہمیشہ فلسطینی جدوجہد کی حمایت کی ہے اور آئندہ بھی حمایت جاری رہیگی۔ انہوں نے کہا کہ چین فلسطین کی اقوام متحدہ کی مستقبل رکنیت کیلئے کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ فلسطین کے صدر محمود عباس نے رواں ماہ اعلان کیا تھا کہ وہ اگلے ماہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران اقوام متحدہ کی مستقل رکنیت کیلئے درخواست سیکرٹری جنرل بان کی مون کو خود پیش کریں گے۔