26 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:40
جاپانی آرٹسٹ نے دلکش آرٹ کو بو تلوں میں بند کر دیا
جنگ نیوز -
ٹوکیو…این جی ٹی...دریا کو کوزے میں بند کر نے کا محاورہ تو آپ نے سنا ہی ہو گا تاہم جاپان میں ایک آرٹسٹ نے اس محاورے کو حقیقت کا روپ دیتے ہوئے دلکش آرٹ کے نمونوں کو بو تلوں میں بند کر دیا ہے۔کا غذوں کی مدد سے تیار کردہ ان ننھے آرٹ کے نمو نوں کو آرٹسٹ نے 0.9انچ لمبی اور 0.5انچ اونچی شیشے کی چھوٹی چھوٹی بوتلوں میں ڈال کر انھیں لکڑی کے چھو ٹے سے ٹکڑے سے بند کر دیا ہے جو کہ آرٹسٹ کی مہارت کا منہ بولتا ثبو ت ہیں۔