26 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:40
لیبیا : باغی کونسل کا اپنی حکومت تسلیم کرنے والی ریاستوں کو ٹھیکے دینے کا وعدہ
جنگ نیوز -
بن غازی…جنگ نیوز...لیبیا کی باغی کونسل نے اپنی حکومت کی حمایت کرنے والی ریاستوں کو لیبیا میں جنگ کے بعد تعمیرنو کے ٹھیکے دینے کا وعدہ کیا ہے۔ لیبیا کی باغی کونسل کے سربراہ مصطفی عبدل الجلیل نے بتایا کہ دیگرممالک جو لیبیا کی ہماری نئی حکومت کی حمایت کرنے اور تسلیم کرنے میں پہل کریں گے انہیں لیبیا میں تعمیرنو کے ٹھیکے دینے میں فوقیت دی جائے گی۔مصطفی جلیل جو کہ کونسل کے چیئرمین ہیں ، نے اپنے بیان میں نیٹو کے آپریشنز میں شرکت کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کیا۔