تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:40

لائنل میسی کے لئے یوئیفا کے بہترین فٹ بالر کا ایوارڈ

جنگ نیوز -


بارسلونا...بارسلونا اورارجنٹینا کے اسٹرائکر لائنل میسی نے بہترین کھلاڑی کا یوئیفاایوارڈ جیت لیا، یوئیفاایوارڈ کے لیئے جن بہترین کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ تھا ان میں لائنل میسی کی اپنی ٹیم کے کھلاڑی زاوی ہرنانڈس اور ریال میڈرڈ کے کرسٹیانو رونالڈو بھی شامل تھے لیکن لائنل میسی نے اس بار بھی میدان مار لیا، 53 رکنی جیوری میں سے 38 ماہرین نے میسی کے حق میں ووٹ دیا جب کہ زاوی 11 اور کرسٹیانو رونالڈو صرف تین ووٹ حاصل کرسکے، لائنل میسی نے گزشتہ سیزن میں 53 گول اسکور کیے اور بارسلونا کو چیمپینز لیگ اور اسپینش ٹائٹل لا لیگا جتوانے میں اہم کردار ادا کیا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.