تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:51

یورپی خلائی اسٹیشن سے روسی راکٹ کی پہلی پرواز 20 اکتوبر کو روانہ ہوگی

جنگ نیوز -
پیرس…جنگ نیوز...یورپ کے خلائی سٹیشن سے روسی سوئز راکٹ کی پہلی پرواز شیڈول کے تحت 20 اکتوبر کو روانہ ہوگی۔ یورپی خلائی ادارے آریان اسپیس کے مطابق روس میں چند روز قبل مال بردار سوئز راکٹ کی تباہی کی وجہ راکٹ کی تھرڈ اسٹیج موٹرکی خرابی تھی جبکہ یہاں سے روانہ ہونے والے سوئز رراکٹ میں مختلف تھرڈ اسٹیج استعمال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف قسم کا سوئز راکٹ استعمال کرنے کی وجہ سے انہوں نے 20 اکتوبر کو اس کی یورپ سے شیڈول پہلی پرواز کو منسوخ نہیں کیا۔ وہ پروگرام کے تحت روانہ ہوگی۔ روس اور یورپ 2003ء میں طے کئے جانے والے ایک معاہدے کے تحت فرنچ گیانا میں مشترکہ طور پر سوئز راکٹ بنا رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.