تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:40

وزیراعظم،وزیر داخلہ کی شہباز تاثر کی جلد بازیابی کیلئے ہدایات

جنگ نیوز -


اسلام آباد...وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے شہبازتاثیر کی جلد بحفاظت بازیابی کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں جبکہ انسانی حقوق کے عالمی ادارہ ہیومن رائٹس واچ نے اس اغواء پر صوبائی اور وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم گیلانی نے سلمان تاثیر کی صاحب زادی شہر بانو سے رابطہ کرکے شہبازتاثیر کی بازیابی کے لئے ہرممکن اقدام کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ، وزیراعظم نے آئی جی پنجاب سے رابطہ کرکے مغوی کی فوری بازیابی کی ہدایت بھی کی ہے، وزیر داخلہ رحمان ملک نے بھی شہباز تاثیر کے اغوا کا نوٹس لیا ہے ، انہوں نے آئی جی پنجاب، ڈائریکٹر ایف آئی اے اور خفیہ ادارے کو ہدایت کی ہے کہ بارڈر سیل کرکے مغوی کا پتہ چلایا جائے ، ہیومین رائٹس واچ نے اپنے فوری ردعمل پر مبنی بیان میں کہا کہ سلمان تاثیر کے قتل کے بعد ان کے اہل خانہ بھی خطرات کا شکار رہے ہیں، ایسے حالات میں شہبازتاثیر کا اغوا ، ریاست کی رٹ ناکام ہونے کی نشاندہی کرتا ہے، تنظیم نے وفاق حکومت اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ شہبازتاثیر کو بلاتاخیربازیاب کرکے ملزموں کو کیفرکردار تک پہنچائیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.