26 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:25
وزیر اعلیٰ پنجاب نیشہباز تاثیر کے اغوا کا نوٹس لے لیا
جنگ نیوز -
لاہور...وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سابق گورنر سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کے اغوا کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ مغوی کی جلد بازیابی یقینی بنائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ شہباز تاثر کی بازیابی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ معاملے میں پیش رفت کے حوالے سے انہیں مکمل باخبر رکھا جائے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی صاحبزادی کو ٹیلیفون بھی کیا اور ان سے شہباز کے اغوا کی معلومات حاصل کیں۔ وزیراعلیٰ نے انہیں اپنی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔