26 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:32
جماعت اسلامی کی کراچی میں قتل بدامنی اور بھتہ خوری کیخلاف امن ریلی
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی میں جاری قتل وغارت گری ‘ ٹارگٹ کلنگ ‘بدامنی اوربھتہ خوری کے خلاف جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سیدمنورحسن کی اپیل پر ملک گیر کراچی بچاؤ تحریک کے سلسلے میں کراچی میں بھی جامع مسجد بنوری ٹاؤن سے مزار قائد تک جماعت اسلامی سندھ کے امیر اسد اللہ بھٹو کے قیادت میں ریلی نکالی گئی ۔ ریلی میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اپنے ہاتھوں میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم اٹھا ئے ریلی کے شرکاء نے مزار قائد تک پیدل مارچ کیا جہاں ایک ٹرک پر جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر پروفیسرغفور احمد ‘ سندھ کے امیر اسد اللہ بھٹو ‘ کراچی کے قائم مقام امیر برجیس احمد ‘ سیکریٹری نسیم صدیقی‘ نائب امیر نصراللہ خان شجیع نے خطاب کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے نائب امراء حافظ نعیم الرحمن ‘ ڈاکٹر عبدالواسع شاکر ‘ سیدمحمد اقبال ‘ ضلعی امراء اسحاق خان ‘ راجہ عارف سلطان ‘ اسامہ بن رضی‘یونس بارائی‘ حمید اللہ خان ایڈووکیٹ اور دیگر بھی موجو تھے۔