تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:32

کراچی میں امن کی ذمہ داری میری ہے، منظوروسان

جنگ نیوز -


کراچی...سندھ کے وزیرداخلہ منظوروسان کا کہنا ہے کہ امن وامان کی ذمہ داری ان کی ہے اور اب وہ کراچی کوامن دینا چاہتے ہے، وزیر داخلہ سندھ نے کراچی کے علاقے کورنگی چکراگوٹھ کا دورہ کیااورجلاوٴ گھیراوٴ کا نشانہ بننے والی گاڑیوں اور املاک کا معائنہ کیااورمتاثرین سے ملاقات کی۔میڈیاسے گفتگومیں منظور وسان نے کہا کہ رینجرز کو امن وامان کے قیام کے لئے پہلے ہی اختیارات دیئے ہوئے تھے،اب حالات کی وجہ سے مزید اختیارات دے دیئے گئے ہیں ، انھوں نے کہا کہ ابھی اور علاقوں میں ایکشن کریں گے نام نہیں بتاسکتے۔سندھ کے وزیرداخلہ نے اعلان کیا کہ چکرا گوٹھ میں پولیس اسٹیشن قائم کیاجائے گا، رحمان ملک کی مداخلت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر منظور وسان نے کہا کہ رحمان ملک وفاق کے نمائندے ہیں رینجرز بھی ان ہی کے ماتحت ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.