تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:54

کراچی میں فوج کوبلانافی الوقت مناسب نہیں،پروفیسرغفوراحمد

جنگ نیوز -


کراچی...جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسرغفور احمد کا کہنا ہے کہ حکومت کراچی میں عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،اسے اخلاقی طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے۔جماعت اسلامی کراچی کے تحت جامع مسجد بنوری ٹاوٴن سے مزار قائد تک کراچی بچاوٴ ریلی نکالی گئی۔نمائش چورنگی پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسرغفور احمد نے کہا کہ کراچی میں ملک بھرکے باشندے برسوں سے بھائی چارے کے ساتھ آبادہیں لیکن دشمن نفاق پیداکرواناچاہتاہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں فوج کوبلانافی الوقت مناسب نہیں،تاہم فوج از خودنہیں آسکتی یہ حکومت کا کام ہے۔اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے امیر اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ گورنر وزیراعلیٰ،وزراء اور رکن اسمبلی نے عوام کو مایوسی اور بدامنی کے سوا کچھ نہیں دیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.