26 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:28
ایران میں پہلے اوپن ائیر میوزیم کا قیام
جنگ نیوز -
تہران…این جی ٹی...ایران کے شہر Lavasanمیں پہلا اوپن ائیر میوزیم کھول دیا گیا ہے۔ایران کے65سالہ آرٹسٹ نصیر وزیری نے اپنے 1ہزار اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلے گارڈن کو ناکارہ اشیاء سے تخلیق کیے گئے منفرد آرٹ کے نمونوں والے میوزیم کی شکل دے دی ہے۔ناصراپنی تخلیقی صلاحیتوں کو ماہرانہ انداز میں استعمال میں لاتے ہوئے ناکارہ اشیاء کو ری سائیکل کرتے ہوئے آرٹ کے شاہکار نمونوں میں تبدیل کردیتے ہیں۔ان کے قائم کردہ اس اوپن ائیر میوزیم کو انہوں نے ایران کی ثقافت کے لیے وقف کررکھا ہیں جہاں ملک کی تاریخ اورماڈرن آرٹ کو ساتھ یکجا کیا گیا ہے۔