26 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:54
بپاشا راز3میں عمران ہاشمی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی
جنگ نیوز -
ممبئی…این جی ٹی...بھٹ پروڈکشن کمپنی کی فلم"راز"کے تیسرے حصے کے لیے بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شامل بپاشا باسو کے نام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔گذشتہ دنوں یہ خبریں منظرِ عام پر آئی تھیں کہ بپاشا کی جانب سے بھٹ بینز کی فلم مرڈر2میں آئٹم سونگ نہ کرنے پر بھٹ کیمپ میں ان کیخلاف ناراضی پائی جاتی ہے۔تاہم سامنے آنے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مہیش بھٹ نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ بپاشا باسو ہی انکی ہارر فلم "راز3"میں عمران ہاشمی کے مدِ مقابل مرکزی کردار ادا کریں گی۔دوسری جانب فلمساز و ہدایتکار وکرم بھٹ نے اپنے سوشل نیٹ ورک پروفائل ٹوئٹر پر ناصرف فلم کی پوری کاسٹ بلکہ اسکی شوٹنگ کے آغاز اور نمائش کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا ہے۔وکرم بھٹ کے مطابق فلم میں بپاشا باسو،عمران ہاشمی اور جیکولین فرنانڈس اہم کردار ادا کریں گے،فلم کی شوٹنگ15جنوری سے شروع ہوگی جبکہ یہ فلم6جولائی2012کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔