تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:28

آئی سی سی کی ٹیسٹ الیون آف دی ائیر کا اعلان ، کوئی پاکستانی شامل نہیں

جنگ نیوز -


دبئی...آئی سی سی نے ٹیسٹ الیون آف دی ائیر کا اعلان کردیا، پاکستان کا کوئی کھلاڑی بھی اس فہرست میں شامل نہیں ہے۔آئی سی سی کے سلیکشن پینل نے ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کرتے ہوئے سری لنکا کے کمار سنگاکارا کو کپتان مقرر کیا ہے، دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملہ،جوناتھن ٹورٹ،سچن ٹنڈولکر، ڈی ویلیئر، یاک کیلس،اسٹورٹ براڈ،گریم سوان، ڈیل اسٹائن،جیمز اینڈرسن،اور ظہیر خان شامل ہیں ، ٹیسٹ الیون کی فہرست میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی بھی شامل نہیں ،صرف چار ممالک ، انگلینڈ ، بھارت ، جنوبی افریقا اور سری لنکا کے کر کٹرز شامل ہیں آسٹریلیا کے بھی کسی کھلاڑیوں کو ٹیسٹ الیون میں جگہ نہیں دی گی، آئی سی سی کے اس سلیکشن پینل میں پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس بھی شامل تھے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.