26 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:28
شہباز تاثیر کے اغوا سے چند سیکنڈ پہلے کی ویڈیو جیو نیوز کو موصول
جنگ نیوز -
لاہور...سابق گورنر سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کے اغوا سے چند سیکنڈ پہلے کی ویڈیو جیو نیوز کو موصول ہو گئی۔ اغوا کا واقعہ لاہور کے پوش علاقے گلبرگ میں پیش آیا۔یہ ہے طارق روڈ پر ڈاکٹر امیرالدین روڈ کا موڑ، جہاں اسے سی ماڈل ٹاوٴن اور ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کا گھر ہے۔صبح دس بج کر انیس منٹ پر شہباز تاثیر کی گاڑی اس موڑ پر پہنچتی۔ ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ شہباز تاثیر کی سپورٹس کار ہے۔جیسے ہی گاڑی امیرالدین روڈ پر مڑی،،،، اغوا کاروں نے واردات شروع کر دی۔اس کا ثبوت دیا اس شخص نے، جو سڑک کی جانب دیکھتے ہوئے واپس بھاگا۔ کچھ دیر بعد ایک گاڑی اسی روڈ پر مڑی،، لیکن فورا ہی واپس مڑ گئی۔اس سے یہ اندازہ لگانا زرا مشکل نہیں کہ ڈاکٹر امیرالدین روڈ پر کوئی بڑی گڑ بڑ ہے۔اغوا کاروں نے سابق گورنر کے بیٹے کی ریکی کر رکھی تھی، اور انہیں پتہ تھا کہ شہباز تاثیر کہاں سے کس وقت گزرتے ہیں۔واردات سے لگتا ہے کہ اغوا کار جانتے تھے کہ آج شہباز تاثیر کے ساتھ ان کا ایک بھی باڈی گارڈ نہیں ہو گا۔