تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:39

پرندوں کو ائیر پورٹ سے دور رکھنے کا ہتھیار تیار کرلیاگیا

جنگ نیوز -


کرائسٹ چرچ…این جی ٹی...پرندوں کے ٹکرا جانے کے باعث دنیا بھر میں فضائی حادثے ہونا معمول بنتا جارہا ہے تاہم اب اسکا حل بھی ڈھونڈ لیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کے سائنسدانوں نے پرندوں کو ائیر پورٹ کی حدود سے دور رکھنے کے لیے ایک نیا ہتھیار تیار کرلیا ہے۔ان سائنسدانوں نےAvanexنامی ایک ایسی مخصوص گھاس تیار کرلی ہے جس پر پھپھوند کا انفیکشن موجود ہے۔چونکہ پھپھوند والی گھاس پرندوں کے لیے بیماری کا باعث بن جاتی ہے لہٰذا وہ اُس سے دور رہنے پر مجبور ہونگے۔سائنسدانوں سمجھتے ہیں کہ اس گھاس کی ٹرف ائیر پورٹس کی حدود میں بچھادی جائیگی جس سے پرندے ائیر پورٹس پر نہیں اُتر پائیں گے۔واضح رہے کہ پرندوں کے باعث پیش آنے والے حادثات کی مد میں ائیر لائن انڈسٹری کو سالانہ1اعشاریہ5بلین ڈالرتک کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.