تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:23

ترجمان دفتر خارجہ تہمینہ جنجوعہ اٹلی میں سفیر نامزد

جنگ نیوز -


اسلام آباد…ترجمان دفتر خارجہ تہمینہ جنجوعہ کو اٹلی میں سفیر نامزد کردیا گیا ہے، جبکہ روم میں متعین پاکستانی سفیر تسنیم اسلم کو مراکش میں تعینات کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مراکش میں تعینات سفیر رضوان الحق کوا سپین میں اور حمیرا حسن کو پرتگال میں پاکستان کا سفیر مقرر کردیا گیاہے جبکہ ڈنمارک میں پاکستانی سفیر فوزیہ عباس کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سفارت کاروں کی مزید تبادلے اور تقریاں سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر کے فروری میں ریٹائر ہونے کے بعد کئے جانیکاامکان ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.