26 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:23
بھارت کیخلاف ٹی 20اور ون ڈے سیریز کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان
جنگ نیوز -
لندن …انگلینڈ نے بھارت کیخلاف ایک ٹی ٹوئنٹیاور5 ون ڈے انٹرنیشنل پر مشتمل سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا۔ سابق کپتان کیوین پیٹرسن ون ڈے اسکواڈ میں شامل نہیں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ29 اگست کو مانچسٹر میں کھیلا جائیگا،انگلش ٹیم کی قیادت اسٹورٹ براڈ کریں گے ۔سابق کپتان کیون پیٹرسن کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں تو شامل کیا گیا ہے لیکن ون ڈے سیریز میں انہیں آرام کی غرض سے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ، اکتیس اگست سے سولہ ستمبر تک پانچ ایک روزہ میچز میں انگلش ٹیم کی قیادت الیسٹر کک کریں گے۔